82548753_10157105105838683_4616729383774715904_o 114

ایران کے خلافپابندیاں عائد کردی جائیں گئیں

امریکی وزیر خزانہ سٹون منوچین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایران کے خلاف بہت جلد دوبارہ بین الاقوامی پابندیاں عائد کردی جائیں گئیں، برطانیہ ، جرمنی اور فرانس نے ایران کے خلاف جوہری سمجھوتے پر عمل درآمد کے لیے باضابطہ طور پر میکانزم کو فعال کردیا ہے۔امریکی وزیر خزانہ نے سی این بی سی نیو چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے شراکت داروں کے ساتھ اس موضوع پر براہ راست تبادلہ خیال کیا ہے، اس کے علاوہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی بات چیت کی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ میرے خیال میں آپ نے دیکھا کہ مذکورہ تین یورپی ممالک نے بیان جاری کیا ہے اور تنازع کے حل کا میکانزم فعال کردیا ہے، ہم ان کے ساتھ مل کر فوری طور پر کام کرنے کو تیار ہیں اور یہ توقع کرتے ہیں کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ نافذ العمل ہوجائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں