india-corona-3 97

بھارت میں کورونا کا عالمی ریکارڈ قائم، مزید 3 لاکھ 80 ہزار نئے کیسز

یو دہلی : بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر ریکارڈ 3 لاکھ 80 ہزار نئے کورونا کیسز سامنے آگئے۔بھارت میں کورونا وباء کی شدت دن بدن بڑھتی جارہی ہے، وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3 لاکھ 80 مریض سامنے آئے، یہ تعداد روزانہ کی بنیاد پر سب سے زیادہ کورونا کیسز کا نیا عالمی ریکارڈ ہے، اس سے پہلے امریکا میں روزانہ دو لاکھ ستانوے ہزار کورونا کیسز کا ریکارڈ تھا۔کورونا وائرس کے باعث ایک دن میں مزید تین ہزار 625 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔اسپتالوں میں صورتحال ابھی تک بدتر حالات کا شکار ہے اور سہولتوں کا فقدان ہے جب کہ آکسیجن سلنڈر اور ادویات بھی بلیک مارکیٹ میں بک رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں