482

دولت اسلامیہ نے برلن حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

دولت اسلامیہ نے اپنے خبر رساں ادارے کے ذریعے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتحادی ممالک کی جانب سے ہونے والے حملوں کے جواب میں اس کے ‘فوجیوں’ نے جوابی حملہ کیا ہے۔
جرمنی کے وزیر داخلہ نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے دعوے پر محتاط ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کئی پہلوؤں سے تحقیق کئی جا رہی ہیں۔
برلن پولیس کے مطابق اس حملے میں ہلاک ہونے والے چھ افراد کی شناخت ہوگئی ہے اور وہ تمام جرمن شہری تھے۔
اس کے علاوہ زخمی ہونے والے افراد میں سے چوبیس کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں