rex-tillerson 485

ریکس ٹلرسن امریکی وزیرِ خارجہ نامزد

واشنگٹن ڈی سی: متنازعہ شہرت لیکن روس کے ساتھ خصوصی تعلقات رکھنے والے ریکس ٹلرسن کو امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے امورِ خارجہ نے صرف ایک ووٹ کے فرق سے نیا امریکی وزیرِ خارجہ نامزد کرلیا ہے۔
امریکی سینیٹ کی 21 رکنی کمیٹی برائے امورِ خارجہ پہلے ہی ریکس ٹلرسن کی نامزدگی پر مخالفت کا اظہار کرچکی تھی لیکن پھر بھی وہ کمیٹی سے 10 ڈیموکریٹ ووٹوں کے مقابلے میں 11 ری پبلکن ووٹ لے کر اس عہدے کےلئے نامزد کردیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں