_81978_qatif-police 135

سعودی وزارت صحت نےکورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کرفیو پاس جاری کرنے کے لیے سپیشل ایپ جاری کر دیا

سعودی وزارت صحت کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر حفاظتی اقدامات کے دوران کرفیو پاس جاری کرنے کے لیے سپیشل ایپ توکللنا جاری کردئیے۔عرب میڈیا کے مطابق اس ایپ کی مدد سے 15 برس سے کم عمر کے بچے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر سے نکلنیکے لیے کرفیو پاس جاری کراسکتے ہیں. کرفیو پاس صرف اس صورت میں جاری ہوگا جبکہ انہیں گھر سے نکلنا بے حد ضروری ہوگا۔یہ وہ پاس نہیں جو وزارت داخلہ سے عام شہری اور مقیم غیرملکی کرفیو کے دوران نکلنے کے لیے باقاعدہ طور پر حاصل کرتے ہیں. اس کی کارروائی آن لائن ہوگی۔رپورٹ کے مطابق مقامی شہری نے وزارت صحت سے دریافت کیا تھا کہ کیا وہ اپنے بچوں کو توکلنا ایپ کی مدد سے اپنے ہمراہ گاڑی میں لے جاسکتا ہے؟وزارت صحت نے واضح کیا کہ بچوں کو شاپنگ سینٹر لے جانا منع ہے، تمام سعودی شہری اور مقیم غیرملکی اس سلسلے میں کرفیو نظام کی پابندی کریں. خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا۔وزارت صحت نے مزید کہا کہ پندرہ برس سے کم عمر کے بچے صرف ایک صورت میں گھروں سے باہر جاسکتے ہیں جبکہ انہیں نکلنا بے حد ضروری ہو، کرفیو پاس صرف اس صورت میں جاری ہوگا جبکہ بچے اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ نکل رہے ہوں اور اان کا نکلنا انتہائی ضروری ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں