3f324bcd5e727a0d0418fbd995bc18b9_l 156

عرب ممالک نے ترکی کے حوالے سے کیا اعلان کر دیا؟ نئی کشیدگی پیدا ہوگئی، جانیے تفصیلات

عرب ممالک اور ترکی میں کشیدگی کااظہاراب کھلے لفظوں میں ہونے لگاہے، جس میں عرب ممالک خطے میں ترکی کی مداخلت پر تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ عرب ممالک میں ترکی کا کردار ناپسندیدہ ہے۔ اماراتی وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیٹی سینیر مندوب جوزف بوریل سے ٹیلیفونک گفتگومیں کہا ہے کہ ترکی عرب ممالک میں مسلسل مداخلت کررہا ہے، جس پر عرب ممالک میں انقرہ کے خلاف سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں نے دوران گفتگو سوڈان اور لیبیا کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور لیبیا میں غیرملکی مداخلت بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اماراتی وزیر خارجہ اور جوزف بوریل نے اس بات پر اتفاق بھی کیا کہ اگر لیبیا کو نقصان پہنچا تو خطے کے دوسرے ممالک بھی اس سے متاثر ہوں گے۔الشیخ عبداللہ بن زاید نے مزید کہا کہ عرب ممالک میں ترکی کا کردار ناقابل قبول ہے۔ اگر ترکی اپنا قبلہ درست نہیں کرتا تواس کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں