_93640274_3894fe22-e88e-425a-a2bb-b9c1f9794f4f 424

نائجیریا کی فضائیہ نے حادثاتی حملے میں درجنوں افراد ہلاک کر دیے

نائجیریا کی فضائیہ نے ملک کے شمال مشرقی علاقے رن میں حادثاتی طور پر حملہ کر کے کم از کم 52 عام شہریوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں امدادی اداروں کے کارکن شامل ہیں، اور ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں اس کے عملے کے چھ افراد مارے گئے ہیں۔
نائجیریا کے صدر محمد بخاری نے اس جانی نقصان پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے صبر کی درخواست کی ہے۔ ان کے ترجمان نے کہا کہ صدر بخاری کی انتظامیہ ریاست بونو کی حکومت کو اس ‘افسوس ناک غلطی سے نمٹنے’ میں مدد دے گی۔
بین الاقوامی امدادی ادارے میدساں ساں فرنتیئر کے مطابق 200 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں اور اس نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ زخمیوں کے انخلا میں مدد دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں