ffff 380

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن 2018پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن 2018پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیاہے ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے فوج کی تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کو سمری بھیج دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے ساڑھے تین لاکھ فوجی اہلکاروں کی خد مات مانگی گئی ہے،ہر پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوجی جوان تعینات کیے جانے کا فیصہ کیا گیا ہے ، عام انتخابات میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج تعینات کی جائے گی۔14جون کو چیف الیکشن کمیشنرسردار محمد رضا کی زیر صدارت عام انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس ہواتھا،جس میں چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز سمیت چاروں صوبوں کی آئی جیز نے بھی شرکت کی ۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان کمیشن نے بتایاتھا۔الیکشن کے دوران تمام پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر پاک فوج کے اہلکار تعینات کیے جائیں گیاور 20 ہزار انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے جو صوبائی حکومت لگائیگی جبکہ حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر اضافی سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں گے ،ترجمان نے بتایا تھا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل فوج کی نگرانی میں ہوگی اور پاک فوج تمام پرنٹنگ پریسوں کو 27 جون سے 25 جولائی تک فول پروف سیکیورٹی فراہم کریگی۔ترجمان کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے الیکشن کمیشن ایک ضابطہ اخلاق مرتب کرے گا اور وہ اس کے پابند ہوں گے جبکہ سیکیورٹی کے حوالے سے نیکٹا کو بھی آن بورڈ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد 25 جولائی کو ہوگا جس کے لیے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔(بازیرہ ڈاٹ کام )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں