pic-01 615

دیگر پارٹیوں سے مایوس ہونے والے افراد مسلسل قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں.فضل رحمان نونو

قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونونے کہاہے کہ ان کی پارٹی ہر محاذ پر پختون قوم کے حقوق کے حصو ل اور مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ دیگر پارٹیوں سے مایوس ہونے والے افراد مسلسل قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوںنے گذشتہ روز علاقہ فیض آباد میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈاکٹر سائر مومند نے عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،تقریب سے شاہی دوران خان،انوراقبال بالے اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،مقررین نے کہاکہ قومی وطن پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جوآ فتاب احمد خان شیر پاﺅ کی قیادت میںپختون قوم کے مسائل کے حل کیلئے کوشاںہے ،انہوںنے کہاکہ دیگر سیاسی پارٹیوں نے عوام کو محرومی ومایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا یہی وجہ ہے کہ اب عوام قومی وطن پارٹی کی طرف پر امید نظروں سے دیکھ رہے ہیں ،انہوںنے کہاکہ آئندہ الیکشن میں تمام حلقوں سے اپنے امیدوار سامنے لائیںگے اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریںگے،انہوںنے کہاکہ پارٹی کارکن ابھی سے الیکشن کیلئے تیاریاں شروع کریں اور گھر گھر وہر فرد تک پارٹی کا پیغام پہنچائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں