img-20170130-wa0114 746

سعودی عرب نے پرائیویٹ حج سیکٹر کی کارکردگی کو اطمینان بخش قراردیدیا

سعودی عرب نے پرائیویٹ حج سیکٹر کی کارکردگی کو اطمینان بخش قراردیدیا
ہوپ کے عہدیداروں کی ڈپٹی وزیر حج سے ملاقات ٗجدہ میں خواتین کیلئے الگ کاونٹرو بلڈنگ کی صفائی کیلئے ٹاسک فورس کاقائم کرنیکا فیصلہ.
پشاور(احسان اعوان )حج گروپ آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ ) کے وفد نے سعودی عرب میں ڈپٹی وزیر حج ڈاکٹر محمد ناصر الشریف سے ملاقات کی اور حج 2017 ء کے انتظامات کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں وفد میں چےئرمین حاجی ثناء اللہ خان ٗ خیبر پختونخوا کے چےئرمین مسعود شنواری اور عہدیدار شامل تھے اس موقع پر ڈپٹی حج سعودی عرب نے پرائیویٹ حج سیکٹر کی کارکردگی کو اطمینان بخش قراردیتے ہوئے کہاکہ رواں سال حجاج کرام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے کہاکہ حج 2016 ء میں پرائیویٹ سیکٹرسے متعلق کسی قسم کی شکایت موصول نہیں ہوئی جس سے پوری دنیا میں پاکستان کا اچھا امیج گیاہے اس موقع پر باہمی مشاورت سے رواں سال حج کے دوران پرائیویٹ سیکٹر کے حجاج کرام کو جدہ و مکہ تک پاسپورٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی جس کیلئے فی پاسپورٹ 30 ریال فیس مقرر کی گئی ہے اس کے علاوہ جدہ اےئر پورٹ میں خواتین کیلئے خصوصی لیڈیزعملہ تعینات کیاجائے جو خواتین حجاج کو قطرے سمیت دیگر مسائل و مشکلات میں معاونت کریگا جبکہ بلڈنگ کی صفائی کیلئے بھی ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ رواں سال منیٰ میں ہر حاجی کو تین وقت کا کھانادیاجائیگا جبکہ پاکستان حج مشن کے پیڈ پر حج گروپ لیڈروں کیلئے مستقل طورپر سمز کی فراہمی بھی یقینی بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ہوپ کے مطالبے پر وزیر حج نے اس سال حج گروپ لیڈروں کی گاڑیوں کیلئے اجازت نامہ بھی جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ملاقات کے دوران موسسہ کے چےئرمین کا کہناتھاکہ رواں سال منیٰ ٗ مزدلفہ اور عرفات میں خواتین اور مردوں کو الگ الگ رکھاجائے ہوپ کے عہدیداروں نے سعودی حکام کی جانب سے پرائیویٹ حج سیکٹر کی کارکردگی کو سراہنے پر شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں