12

سعودی فرمانرواکے بھائی شہزادہ متعب انتقال کرگئے

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی 88سالہ شہزادہ متعب بن عبدالعزیز آلِ سعود مختصر علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہی محل سے آنے والی افسوسناک خبر میں شہزادہ متعب بن عبدالعزیز کے انتقال کرجانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، شہزادہ متعب شاہی خاندان کے محترم اور سینئر رکن تھے۔کیلی فورنیا یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ شہزادہ متعب 1931 میں پیدا ہوئے اور محض 27 سال کی عمر میں انہیں صوبہ مکہ کی گورنری کا اہم عہدہ دیا گیا تھا جسے انہوں نے خوش اسلوبی سے نبھایا۔شہزادہ متعب سعودی فرماں روا ابن سعود کے 17 ویں بیٹے تھے اور ان کی والدہ امریکی خاتون تھیں۔ شہزادہ متعب کا زیادہ تر وقت امریکا میں ان کے گھر میں گزرتا تھا۔ وہ دنیا کے 98 ویں امیر ترین عرب شخصیت تھے جن کی جائیداد کی مالیت 110 ملین ڈالر بنتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں