download 460

ملک بھرمیں بارش اوربرف باری، سردی کی شدت میں اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب اورکشمیر میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کوئٹہ کے علاقے شیخ ماندہ میں 42 جب کہ سمنگلی 31 ملی میٹر ، قلات 18، جیوانی 08، ژوب اور نوکنڈی07 جب کہ گوادر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ خیبرپختونخوا کے علاقے دیر میں 37، پٹن21، کالام اور پاراچنار 20، چترال 17، میرکھانی16، لوئردیر 14، دروش اور مالم جبہ 13، سیدو شریف11، بالاکوٹ 5، پشاور 4 ، چراٹ 3 ، کوہاٹ اور کاکول2 ، جب کہ ڈیرہ اسماعیل خان ، بنوں اور رسالپور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں 9 جب کہ مظفرآباد، گڑھی دوپٹہ اور کوٹلی میں 5 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ پنجاب کے علاقے بھکر میں 3 ، راولپنڈی اور جوہرآباد میں 2 ، سرگودھا، اسلام آباد، نورپورتھل، لیہ، مری، چکوال اور میانوالی میں ایک ملی میٹر بارش جب کہ کالام 10، مالم جبہ 06 اور چترال میں ایک انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والی ہوائیں بتدریج کراچی سمیت سندھ کے بیشترعلاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں، جو بدھ کی صبح تک مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا باعث بنیں گی، کراچی میں آج دن بھرموسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم شمال کی جانب سے ہلکی اور درمیانی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں گی جب کہ بدھ کو بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں