download-1 489

ملک بھرکے یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی اورتیل کی فروخت روکنے کا حکم

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے غیرمعیاری گھی اورتیل کی فروخت کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران یوٹیلٹی اسٹورزکے وکیل مصطفی رمدے نے گھی اور تیل کی رپورٹ جمع کرائی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ رپورٹس والی تھیوری نہیں عدالت کو زمینی حقائق بتائیے، ہمیں اپنے اداروں پر بھروسہ ہے مگرانسانی حقوق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے، کوالٹی کنٹرول کی رپورٹ آنے کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب گھی اور تیل سے متعلق فیصلہ کریں گے۔
چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ غیرمعیاری گھی سے بچوں میں دل کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے اور یہ بات انہیں ڈاکٹرز کے وفد نے ملاقات کے دوران بتائی، سنا ہے کہ چینی نمک بھی انسانی صحت کے لئے شدید نقصان دہ ہے، اس کے استعمال سے دل کے امراض اور بلڈ پریشرسمیت الرجی میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کوالٹی کنٹرول ریسرچ چینی نمک کے بارے میں بھی رپورٹ جمع کرائے۔ ٹیٹرا پیک ، پلاسٹک پاؤچ اور پلاسٹک کی پانی کی بوتلوں پر بھی نوٹس لیں گے، یہ پلاسٹک کی بوتلیں دھوپ میں پڑی رہتی ہیں تو وہ مضر صحت ہو جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں