tail 302

ملک بھر میں دھرنے،تیل کی سپلائی رکنے سے بحرانی صورتحال

کراچی (بازیرہ نیوز ) کراچی سمیت ملک بھر میں تحریک لبیک کے دھرنوں کے احتجاج کے باعث اندرون ملک تیل کی سپلائی رک گئی ہے‘جس سے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں تیل کی قلت پیدا ہوگئی ۔ترجمان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ سہراب گوٹھ پر دھرنے کی وجہ سے اندرون ملک تیل کی سپلائی رک گئی۔دوسری جانب سپلائی نہ ملنے سے لاہور میں پٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ لاہور کے جن پیٹرول پمپس پر پٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں میں ایک ہزار روپے جبکہ موٹرسائیکلوں میں صرف 200روپے کا پٹرول ڈالا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق احتجاج ختم نہ ہونے کی صورت میں قلت شدید ہونے کا خدشہ ہے‘پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کمشنر لاہورکو پٹرول کی قلت کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل خواجہ عاطف نے بتایا کہ پٹرول کی آخری سپلائی جمعہ کی صبح کو آئی تھی۔ ہم نے کمشنرلاہورکو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے کہ شہر میں پٹرول کی قلت ختم کرنے کے لیے کم ازکم ایک راستہ کھلوایا جائے تاکہ ہم آئل ڈپوسے سپلائی منگو ا سکیں دوسری صورت میں شہر میں آئندہ36 گھنٹوں کے بعد پٹرول ختم ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں