download 210

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار سے تجاوز، 86 ہزار سے زائد افراد صحتیاب

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مزید 74 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 4 ہزار 35 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 33 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 12 لاکھ 14 ہزار 140 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 883 ہو گئی ہے جن میں سے 86 ہزار 906 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے مصدقہ مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد سندھ میں ہے جہاں اس وائرس سے مبتلا افراد کی تعداد 76 ہزار 318 ہے، پنجاب میں 72 ہزار 880، خیبرپختونخوا میں 24 ہزار 943، بلوچستان میں 10 ہزار 116، اسلام آباد میں 12 ہزار 206، آزادکشمیر میں ایک ہزار 3 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 417 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں