2173848-imrankhan-1619970267-837-640x480 60

وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ، ویڈیو وائرل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول کے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وزیراعظم عمران خان اپنی گاڑی خود چلا کر اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، احساس ریڑی بان پروجیکٹ، رمضان سستا بازار اور دیگر پروجیکٹ کا جائزہ لیا اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے تاثرات بھی سنے، ان کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نے جی 11 مرکز کا دورہ بھی کیا اور دکانداروں سے گفتگو کی۔ انہوں نے انہیں ہدایت کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔زرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے شجرکاری مہم میں لگائے گئے پودوں کو بھی چیک کیا اور اسلام آباد میں مرمت کی گئی سڑکوں کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہیں چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں