untitled-1 247

وزیر اعظم عمران خان کو ریسٹ آف ورلڈ الیون کا کپتان مقرر کیا گیا

آسٹریلین کرکٹ رائٹرز کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو ریسٹ آف ورلڈ الیون کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔آسٹریلین کرکٹ رائٹرز کی جانب سے ریسٹ آف ورلڈ الیون کی فینٹسی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کا کپتان وزیر اعظم عمران خان کو مقرر کیا گیا ہے۔ وہ واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جو اس ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔آسٹریلین کرکٹ رائٹرز نےریسٹ آف ورلڈ الیون میں ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے 5 کھلاڑیوں گورڈن گرینج، ویون رچرڈز، میلکم مارشل، کرٹلی امبروز اور برائن لارا کو شامل کیا گیا ہے۔ انڈیا کے 2 کھلاڑی سنیل گواسکر اور سچن ٹنڈولکر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ سری لنکا کے بھی 2 کھلاڑی کمار سنگاکارا اور مرلی دھرن اس ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس ٹیم میں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ڈیل سٹین بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں