717920-nawaz-1485245838-172-640x480 580

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ گالیاں دینےوالے شخص کے سارے کچے چٹھے جلد قوم کے سامنے آئیں گے۔

ملتان میں میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو ترقی کی سوجھ بوجھ نہیں وہ ملک میں ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، کبھی دھرنے دے دیتے ہیں تو کبھی الزامات لگاتے ہیں تاہم ان کے اپنے الزامات کا سر پاؤں سمجھ نہیں آتا، ان کے اپنے معاملات الجھے ہوئے ہیں، ایک دن ان کے اپنے معاملات سامنے آئیں گے اور دنیا کو پتہ چلے گا کہ دوسروں کو گالیاں دینے والے شخص کا اپنا کردار کس طرح کا ہے، آئندہ آنے والے وقت میں ان کے سارے کچے چٹھے قوم کے سامنے آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہم یہاں سیاست کرنے، کسی دھرنے اور کسی ترقی کا راستہ روکنے یا قوم کا وقت ضائع کرنے نہیں آئے بلکہ میٹرو کا تحفہ دینے آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

3 تبصرے “وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ گالیاں دینےوالے شخص کے سارے کچے چٹھے جلد قوم کے سامنے آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں