acc0e87e4d2ab76ea38edea7685636b7_l 60

پی آئی اے کا بڑا اقدام، 141 پائلٹس کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی

قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے مشتبہ لائسنس کے معاملے پر فوری طور پر 141 پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے پی آئی اے کے پائلٹس کو گراؤنڈ کے جانے سے متعلق وزارت ہوا بازی کو آگاہ کردیا۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے تمام سفیروں کو خط لکھ کر ائیرلائن کے اقدامات سے آگاہ بھی کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت ہوا بازی کی طرف سےجاری فہرست میں پالپا کے سینئر عہدیداران بشمول ترجمان پالپا کیپٹن قاسم قادر بھی شامل ہیں جب کہ پنجگور حادثے میں جہاز کے کپتان یحیی سندھیلا بھی شامل ہیں، پنجگور حادثے کے بعد سے مشتبہ لائسنس کا اسکینڈل سامنے آیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ کچھ لبیز پی آئی اے کا یورپ اور شمالی امریکا کا آپریشن بند کرانے کیلئے سرگرم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں