c 128

کورونا ریلیف فنڈ میں 4 ارب روپے جمع ہوگئے

وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں دیے گئے عطیات کی رقم 4 ارب روپے ہوگئی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے بتایا کہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 4 ارب سے زائد رقم جمع ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یقیناً ایک اہم مقصد ہے جو ہم مل کر کرسکتے ہیں اور ہمیں مل کر ہی کرنا ہے فیصل جاوید نے عوام سے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں مزید عطیات دینے کی بھی اپیل کی اور ساتھ ہی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔انہوں نے بتایا کہ کریڈٹ کارڈ، 6677 پر ایس ایم ایس یا ایزی پیسہ اور جاز کیش وغیرہ کے ذریعے وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں عطیات بھجوائے جا سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں