شہریارخان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز سے سیریز کیلیے کئی نوجوان کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا،ہم ینگ اور متحرک ٹیم بنانا چاہتے ہیں، ایک خصوصی کیمپ بھی لگے گا جس میں فیلڈنگ پر زیادہ توجہ ہوگی۔ ان کے مطابق آسٹریلیا میں ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی، اتنے زیادہ کیچز ڈراپ کر کے کیسے فتح کا سوچا جا سکتا ہے؟ چیئرمین کا کہنا ہے کہ دورانِ سیریز اظہر علی کے حوالے سے بات نہیں کرنا چاہتا، کپتانی کے حوالے سے فیصلہ چند روز میں ہوگا،ان کے مطابق ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اب مصباح الحق پر چھوڑ دیا، وہ جو بہتر سمجھیں ویسا قدم اٹھا سکتے ہیں۔ شہریار خان نے ان خیالات کا اظہار ’’ایکسپریس‘‘ کو خصوصی انٹرویو میں کیا۔
