download 630

ڈی ایچ اے سوات کے جنرل سیکرٹری محمد رحیم خیال نے کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کو شاندارٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی اور قطر دورہ ہاکی کی ترقی کیلئے سنگ مین قراردیا

کے پی کے انڈر16ہاکی ٹیم کو قطر کے دورے کی دعوت دے دی گئی،پچیس کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کی تربیت کیلئے ایک مہینے کا ٹریننگ کیمپ لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا،کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کی ہاکی کی ترقی کیلئے کاﺅشیں قابل تعریف ہیں،ان خیالات کا اظہار قطرہاکی ایسوسی ایشن کے نمائندے تاج عباسی نے اپنے دورے کے موقع پر کیا،اس موقع پر خیبر پختونخواہاکی ایسوسی ایشن کے سرداروسیم اختر ،ڈاکٹر لیاقت ،زاہد علی اور دیگر بھی موجود تھے،مہمان خصوصی نے پی ایچ ایف کے زیراہتمام کامیابی سے جاری کے پی کے ریجنل انڈر16ہاکی ٹورنامنٹ کے موقع پر کھلاڑیوں کے کھیل کی تعریف کی اور ٹیم کو قطر کے پندرہ روزہ دورے کی دعوت دی،اس موقع پر سرداروسیم اختر نے کہاکہ ریجنل انڈر16ہاکی ٹورنامنٹ بنوں،مردان،ملاکنڈاور ہزارہ ریجن کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے،اس میں سے پچیس کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جنہیں ایک ماہ تک مزید تربیت دی جائے گی جس کے بعدٹیم کو قطر روانہ کیاجائے گا ،دریںاثناءڈی ایچ اے سوات کے جنرل سیکرٹری محمد رحیم خیال نے کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کو شاندارٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی اور قطر دورہ ہاکی کی ترقی کیلئے سنگ مین قراردیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں