53274869_371659733425477_5435442324685455360_n 124

آزادبریکوٹ پریس کلب کی موجودہ کابینہ کی مدت مکمل۔پریس کلب کے آئندہ انتخابات کیلئے نگران کابینہ قائم

بریکوٹ )اقبال خان)آزادبریکوٹ پریس کلب کی موجودہ کابینہ کی مدت مکمل۔پریس کلب کے آئندہ انتخابات کیلئے نگران کابینہ قائم ۔
جنرل باڈی اجلاس میں ممبران نے کابینہ کی کار کر دگی کو خراج تحسین پیش کیا آزادبریکوٹ پریس کلب کے جنرل باڈی کا اجلاس زیر صدارت صدرظاہر شاہ کمال منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری تاجدار عالم ، نائب صدر ابرار خان ،سینر نائب صدر سید مظفر شاہ باچا،ترجمان اقبال خان، فنانس سیکرٹری اعزاز خان ،انفارمیشن سیکرٹری واجد خان سمیت دیگر ممبران میں طلا محمد خان ،عمر خان ،شہاب خان نے شرکت کی۔تلاوت کلام پاک کے بعد صدر ظاہر شاہ کمال اور جنرل سیکرٹری تاجدار عالم نے کابینہ کی مدت مکمل ہونے پر جمہوری انداز میں کابینہ کی تحلیل کر دی کار کر دگی اور اہداف کے حوالے سے ہاؤس کو بریفنگ دی اور کابینہ کو احتساب کیلئے پیش کیا۔ جنرل باڈی کے ممبران نے کابینہ کی کار کر دگی اور مالیات کے حوالے سے مختلف سوالات اُٹھائے جس کے تسلی بخش جوابات دئیے گئے۔ ہاؤس نے کابینہ کی قلیل مددتی کارکر دگی کو سراہا اور ان کو خراج تحسین پیش کی۔ اجلاس نے گورننگ باڈی کی طر ف سے تین ممبران کی رکنیت ختم کرنے کے فیصلے کو آئین کے مطابق دو تہائی اکثریت سے مستر د کرکے دو نوں ممبران کی رکنیت بحال کر دی۔ آزادبریکوٹ پریس کلب کے 15۱پریل کو منعقد ہونے والے انتخابات کیلئے اجلاس میں تین رکنی نگران کابینہ تشکیل دی گئی جس میں ابرار خان صدر،سید مظفر شاہ باچا جنرل سیکرٹری جبکہ اقبال خان شامل ہیں۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے پریس کلب کے منتخب نگران صدرابرا ر خان اورجنرل سیکرٹری سید مظفر شاہ باچا نے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پریس کلب پر محصوص ٹولے کے قبضے کے حوالے سے شکوک و شبہات اور تحفظات ختم ہوگئے ہیں انشاء اللہ آزاد بریکوٹ پریس کلب اس علاقے کی محرومیوں کو دور کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں