vb 73

آزاد بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں اور پاکستان ریولوشنری گارڈز کی مشترکہ عالمی یوم انسداد منشیات اگاہی واک

ملک کی طرح بریکوٹ میں بھی عالمی یوم انسداد منشیات اگاہی واک پورے جوش و جذبے سے منایا گیا جو آزاد بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں اور پاکستان ریولوشنری گارڈز نے مشترکہ طور پر ارگنائیز کیا اس موقع پر درجنوں شرکاءنے بینرز اورپلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر منشیات کی روک تھام اور معاشرے سے اس ناسور کے مکمل خاتمے کے حوالے سے نعرے درج تھے،عالمی یوم انسداد منشیات کی اگاہی واک میں شرکت کی دعوت کے باوجود تحصیل انتظامیہ ،محکمہ پولیس ،تحصیل ناظم ،نائب تحصیل ناظم سمیت بلدیاتی نمائیدوں نے شرکت نہیں کیانہ ہی قومی جرگہ کے کسی نمائیدے نے یوم انسداد منشیات کے اہم دن کو ضروری سمجھا ،اس اگاہی واک کو بریکوٹ پیر بابا چوک میں منعقد کیا گیا تھا جس میں سیاسی و سماجی شخصیت اور خیبر ایجوکیشن اکیڈمی کے ڈائیریکٹر انجینئر شرافت علی خان ،پی ٹی ائی پی کے 6کے انفارمشن سیکرٹری اسد خان ،رہنما پی ٹی ائی سجاد خان،سماجی شخصیت اعزاز خان،مسلم لیگ ن کے رہنما بخت علی خان،پی ٹی ائی کے رہنما تیمور خان ،ڈاکٹر حنیف خان،بخت بلند خان،ایلم فوڈز کے مالک اسد خان،سماجی شخصیت نور سلام باچا،پاکستان ریولوشنری گارڈزکے چیرمین عزیز احمد خان،ال ناظمین کے چیرمین فضل ودود باچا،ازاد بریکوٹ پریس کلب کے صدر ابرار خان و دیگر نے واک کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کو معاشرے سے ختم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جو اس قبیح فعل میں گرفتار ہے ان سے نفرت نہیں کرنا چاہئے بلکہ ان سے پیارومحبت سے پیش انا چاہئے تاکہ وہ کسی قسم کی احساس محرومی اور مایوسی میں مبتلا نہ ہوسکے بلکہ کوشش کرنی چاہئے کہ ان کو اس عمل سے چھٹکارا دلانے میں ان کا بھرپور ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ معاشرے کو اس قسم کی برائیوں سے بچانے کیلئے والدین کی ذمہ داری دوچند ہوتی ہے ان کو چاہئے کہ اپنے بچوں کی دیکھ بھال کا خاص خیال رکھیں اور ان کی ہر سرگرمی پر کڑی نظر رکھیں نیز حصول تعلیم پر زیادہ توجہ دینی چاہئے کیونکہ تعلیم ہی ایک ایسا ذریعہ ہے جس سے انسان میں شعور اور تعمیر و ترقی کا جذبہ بیدار کیا جاسکتا ہے،مقررین نے اذاد بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں کی اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تمام پارٹیوں کو اس کے خلاف اجتماعی کوشش کرنی چاہئے اور تحصیل انتظامیہ کو خود یہ اگاہی واک کرنا چاہئے تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں