peessss 127

آزاد بریکوٹ پریس کلب کے صدرابرار خان نے مشاورات کے بعد نئے ممبرشپ کا علان کردیا

بریکوٹ (تحصیل رپورٹر)آزاد بریکوٹ پریس کلب کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر ابرار خان منعقد ہوا۔ اجلاس میں کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی جس میں جنرل سیکرٹری سید مظفر شاہ باچا نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا جس پر تفصیلی بات چیت کی گئی آزاد بریکوٹ پریس کلب کے صدرابرار خان نے مشاورات کے بعد نئے ممبرشپ کا علان کردیا جس کے لئے درخواستیں آئین کے مطابق جمع کرسکتے ہیں اور باقاعدہ آئین کے مطابق فیصلہ ہوگا انہوں نے کہا کہ آزاد بریکوٹ پریس کلب ہرفورم پر مظلوم انسانیت کا خدمت کرینگے اور ان کے آواز ایوانوں تک پہنچانے کی کوشش کرینگے اس طرح صحافیوں کے جائزہ حقوق کے لئے پریس کلب کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے زرد صحافت کرنے والوں کو دو ٹوک الفاط میں کہا کہ صحافت مقدش پیشہ ہے اور اس پیشے کو ہر گز بدنام نہیں کرنے دینگے اخرمیں انہوں نے کہا کہ سال2019کی انتخابات بہت جلد ہونگے اور اس کے بعد حلف برادری جلد ہوگی۔ اجلاس کے بعد علاقے کے ترقی وسلامتی کے لئے خصوصی دعا ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں