peessss 155

آزاد بریکوٹ پریس کلب کے انتخابات برائے 2020مکمل ہو گئے

آزاد بریکوٹ پریس کلب کے انتخابات برائے 2020مکمل ہو گئے
آزاد بریکوٹ پریس کلب تحصیل بریکوٹ کے نئے منتخب عہدیداران برائے سال 2020 کے لیے متفقہ طور پرروز نیوز کے بیورچیف ابرار خان اور رائیل نیوز کے رپورٹر اقبال خان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ کوہی نور ٹی وی کے رپورٹرواجد خان کو جائنٹ سیکٹری، دن نیوز کے رپورٹر ملک اعزاز الحق کوفنانس سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ،اجلاس میں تمام عہدیداران نے متفقہ طور پر ظاہر شاہ کمال کو سرپرست اعلی منتخب کر دیا اس موقع پر منتخب صدر ابرار خان نے بریکوٹ الیکٹرانک میڈیا ایسوسیشن (بیما) کا بھی اعلان کیا اور ممبران کے باہمی مشاورت سے اقبال خان کو صدر واجد خان کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا،اس موقع پر منتخب صدر ابرار خان نے کہا کہ اپنی تمام تر توانائیاں پریس کلب اور عوامی مفاد میں خرچ کرونگا پریس کلب کے تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلونگا انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی کامیابی کی کنجی باہمی اتفاق ہے اذاد بریکوٹ پریس کلب کا ہمیشہ مثبت کردار رہا ہے اسے برقرار رکھا جائے گاجنرل سیکرٹری اقبال خان نے کہا کہ بہت جلد حلف برداری کے لئے مشاورت ہوگی اور جامع پلان تیار کیا جائے گا .بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں