pic-01-1 756

اج کی دنیا میں حصول علم کے بغیر ترقی ممکن نہیں.ہماشاکرپرنسپل دی ایجوکیٹرسکول

دی ایجوکیٹرسکول کی پرنسپل ہماشاکر نے کہاہے کہ اج کی دنیا میں حصول علم کے بغیر ترقی ممکن نہیں،پاکستان ترقیافتہ اور خوشحال ملک تب بنے گا جب ہم اپنے بچوں کو جدید علوم سے اراستہ کریںگے ،اس سلسلے میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی بہترین پرورش کریں اور سکول ٹائم کے بعد ان پر نظر رکھیں ،بچوں کو صاف ستھرا رکھیں تاکہ ایک بہتر کل بنیاد رکھی جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز دی ایجوکیٹر سکول میں اینول ڈے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر امیر فیاض نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہاکہ معیاری تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا اپنے بچوں کی بہتر کل کیلئے ضروری ہے کہ والدین بھی اساتذہ کے ساتھ اپنے بچوں کے مستقبل کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوںنے کہاکہ قوموں کی ترقی کا راز حصول علم ہی ہے ترقیافتہ دنیا پر اگر نظر ڈالی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ترقیافتہ اور غیر ترقیافتہ ممالک میں اگر کوئی فرق ہے تو وہ تعلیم کا فرق ہے اگر ہم بھی بہتر کل کی تلاش میں ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے اراستہ کریں تقریب میں سکول کے بچوں نے ٹیبلیوز پیش کئے جبکہ اخر میں سکول پرنسپل ہماشاکر نے بچوں کی بہترین پرورش اور صفائی ستھرائی پر والدین کو انعامات پیش کئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں