4 142

اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ عباس خان افریدی کے زیر قیادت یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال )ملک کے دیگر حصوں کی طرح بریکوٹ میں بھی تحصیل انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں نجی سکول کے طلبائ،ٹی ایم اے ،ٹریڈ یونین اور علاقے کے مشران نے کثیر تعدا د میں شرکت کی ، ریلی اے سی افس سے شروع ہوئی بازار سے ہوتے ہوئے پیر بابا چوک بریکوٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ عباس خان افریدی ،ٹی ایم اے انسپکٹر محمد ایاز خان ،محمد شیر علی خان ٹریڈ یونین صدر معراج الدین اے این پی کے رہنما حماد خان سمیت تمام مکاتب فکر اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد، سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین، سول انتظامیہ سمیت آزاد بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں، پرائیویٹ سکوں کے طلباء،معززین علاقہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے انعقاد میںاسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ عباس خان افریدی کی جانب سے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے تھے۔ شرکاءنے بڑے بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر کشمیری مسلمانوں کے حق میں نعرے درج تھے۔ شرکاءکی جانب سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی اور ریلی کے اختتام پر بھارت کے کشمیر پر ناجائز قبضہ سے آزادی کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں