%d9%85%d9%88%d9%84%d8%a7%d9%86%d8%a7-%d8%b9%d8%b7%d8%a7%d8%a1%d8%a7%d9%84%d8%b1%d8%ad%d9%85%d9%86 133

اسٹبلشمنٹ بھی نیازی کو لانے پر مایوس ہے، سنیٹر عطاء الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سنیٹر مولانا عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ موجود پی ٹی آئی حکومت تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے۔ اس نے دو سالوں میں صرف بین الاقوامی اداروں کے لئے کام کیا۔ مینگورہ سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آرٹی کے نامکمل منصوبے کا افتتاح کیا گیا۔ سات ستمبر کو پشاور میں ملک گیر ختم نبوت کانفرنس کریں گے۔ اسٹبلشمنٹ بھی اب ان کے لانے پر مایوس ہے۔ اپوزیشن اپنا کردار ادا نہیں کرسکی۔ ہم نے شکوے بھی کئے۔ دونوں بڑی جماعتوں کو اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ نیب انتقام کا ادارہ ہے۔ تسلیم کیا،نہ ہی مانیں گے۔ دو سال میں تبدیلی اور احتساب ہی کی بدنامی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں