106917927_2628384520808820_861737593882025259_o 107

اگر اپ بہت اہم شخصیت ہیں یا اپکا کوئی دوست رشتہ دار اہم شخصیت ہے تو سوات آ سکتے ہیں

اگر اپ وی ائی پی سیاح ہے یا کسی وی ائی پی کیساتھ اپ کا تعلق ہے تو اپ بلا شبہ کالام جاسکتے ہیں اگر ان میں سے اپ کوئی نہیں ہے تو اپ کالام جانے کی زحمت نہ کریں ، یا تو اپ کو راستہ سے واپس کرینگے یا کالام میں جس ہوٹل میں اپ ٹھرئیں گے اس کو سیل کرکے اپ کو بند کردیا جائیگا، چاہے پھر اپ زندہ رہے یا مر جائیں ، انتظامیہ کو اس سے کوئی سروکار نہیں ہے۔سوات کے سرکاری انتظامیہ نے سیاحوں کیلئے مبینہ طور پر نئے ایس او پیز بنادیئے ہیں جس کے مطابق اگر اپ کسی بڑے سرکاری افیسر کو جانتے ہیں، کسی ایم این اے ، ایم پی اے ، ڈی سی ، اے سی تحصیلدار ،یا محکمہ پولیس میں‌اپکا کوئی جاننے والا یو یا اس میں سے کسی کے فیملی ممبر ہو تو پھر اپ کالام پہنچ سکتے ہیں وہاں پر اپ کو ہوٹل بھی ملے گا لیکن اگر ان میں سے اپ کسی کو جانتے نہیں ہو اور نہ کسی کے رشتہ دار تو پھر اپ کالام نہیں جاسکتے ، اگر خدانخواستہ اپ کالام پہنچ بھی گئے تو پھر ہوٹل میں نہیں ٹھر سکوں گے اور اگر ہوٹل مل گیا تورات کے وقت ہوٹل سیل ہو جائیگا پھر اپ کی قسمت ہے کہ اپ زندہ رہوگے یا نہیں۔سوات کے ہوٹل برادری نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو کالام مکمل طور پر بند کردیں ، یا سفارشی ، وی ائی پی ، سرکاری افیسرز کی من مانیاں ختم کردیں ۔اگر ایسا نہ ہوا تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں