qatil 3,413

بریکوٹ کے نواحی علاقہ ابوہا میں قتل ہونے نوجوان کے قاتلوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ڈی ایس پی سید زمان شاہ

بریکوٹ(بازیرہ ڈاٹ کام)گزشتہ روز قتل ہونے نوجوان کے مبینہ قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ،ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے لاش کی نشاندہی بھی کر دی،اس موقع پر ڈی ایس پی سید زمان شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ فیاض ولد شیر رحمان سکنہ گورتئی نے تھانہ غالیگے میں رپورٹ درج کرا تے ہوئے بتایا کہ میرا بھائی کئی دنوں سے لاپتہ ہے اور گھر نہیں ایاہے ،جس پر ہم نے ایس ایچ او رحیم خان اور اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ جدید طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے پہلے مقتول نوجوان کی دوستوں سے معلومات اکھٹے کئے اور پھر شاہد ولد شیر رحمان کے قاتلوں کوایک دن میں گرفتا رکرتے ہوئے ملزمان کی نشاندہی پر لاش کوآلائے قتل سمیت قریبی کھیتوں سے بر امد کر لیا، ملزمان سلمان ولد فریدون سکنہ کرکنڑی ابوہا ،اکرام ولد شیر محمد خان کر کنڑئی ابوہا ،لال ذادہ ولد کاکی سکنہ ابوہا نے اعتراف جرم کر لیا ہے ۔علاقے کے عوام نے مقامی پولیس کی فوری ایکشن کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں