1 1,732

بریکوٹ امارات میڈیکل سنٹر کا افتتاح ہو گیا.

بریکوٹ امارات میڈیکل سنٹر کا افتتاح ہو گیا ،جس میں الٹراساونڈ ، ای سی جی ،او پی جی ، جدید لیبارٹری ،فارمیسی،چلڈرن ڈاکٹرز،چلڈرن وارڈز،فیڈز،میڈیکل سپشلسٹس،ایمرجنسی کے علاوہ دیگر جدید سہولیات موجود ہیں،امارات میڈیکل سنٹر کا افتتاح نیوروسرجن ڈاکٹر محمد اعظم خان نے کیا ،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں محمد حنیف خان کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے مثبت سوچ کہ ساتھ اتنا بڑا کارنامہ سرانجام دیا ،تحصیل بریکوٹ میں پرا ئیویٹ سطح پر اس قسم کا کوئی بھی ہسپتال نہ تھا ،یہاں کے لوگ معمولی ٹیسٹ اور ای سی جی کے لئے مینگورہ جایا کرتے تھے اب اس سنٹر میں عوام کو سہولیات دستیاب ہونگے۔تقریب میں اے این پی کے رہنما اور تحصیل کونسلر فضل اکبر خان ،بالی شالدہ ،امین اللہ خان ،ڈاکٹر مخر عالم خان ،ظفر حسین خان ،ممتاز کاروباری شخصیت انعام اللہ خان کے علاوہ علاقے کے سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں موجود تھے،علاقے کی عوام نے جدید میڈیکل سنٹر کھولنے پر محمد حنیف خان کو دعائیں دی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔امارات میڈیکل سنٹر کے ایڈمنسٹریٹر محمد حنیف خان نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں