5 208

بریکوٹ بازار نئے بننے والے شولڈرز رحمت کے بجائے زحمت بن گئے

بریکوٹ (ظاہرشاہ کمال)بریکوٹ بازار نئے بننے والے شولڈرز رحمت کے بجائے زحمت بن گئے
روڈ شولڈرز دو سال بعد مکمل ہونے کے بعد عوام اور تاجر برادری کے لئے عذاب بن گئے ہیں،پارکنگ کا کوئی بندوبست نہیں روڈ شولڈرز بننے کے بعد درجنوں حادثے روز کا معمول بن گئے روڈ کے دونوں ا طراف روڈ سے کم از کم 8انچ نیچے رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک بھی روزانہ جام رہتا ہے اور حادثے بھی بڑھ گئے ہیں،عوام الناس نے منسٹر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی،تحصیل انتظامیہ اور ٹی ایم اے سے مطالبہ کیا ہے کہ روڈ شولڈرز کو مذید چوڑا کیا جائے تاکہ بریکوٹ بازار میں بڑھتے ہوئے حادثات،ٹریفک جام میں کم آ سکے ٹی ایم اے خصوصی طور پر اس کے لئے فنڈ کا بندوبست کرے،تحصیل انتظامیہ سے ہنگامی ایکشن لے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں