1x 81

بریکوٹ میں‌پی ایس ایم اے کی جانب سے بازار میں مفت ماسک تقسیم

پی ایس ایم اے تحصیل بریکوٹ کی جانب سے بریکوٹ بھر کے بازاروں سمیت یوٹیلیٹی سٹورز ،سبزی منڈی میں سینکڑوں لوگوں میں مفت ماسک تقسیم کردئے،کرونا سے بچاؤ کی تدابیر سے بھی عوام کو آگاہ کردیا،وباء کے مکمل خاتمے تک ماسک تقسیم کرنے کا عزم ظاہر کردیا،
پی ایس ایم اے تحصیل بریکوٹ کے صدر انجئنیر شرافت علی خان کی قیادت میں تمام پرائیویٹ سکولزکے مالکان و ڈائیریکٹرز نےدیگر ساتھیوں کے ہمراہ بریکوٹ کے بازار میں سینکڑوں لوگوں میں مفت ماسک تقسیم کئے اور ماسک لگانے کی اپیل بھی کی،اس موقع پر انجئنیر شرافت علی خان نے بتایا کہ بریکوٹ بازار میں رش بہت ذیادہ ہے ہم نے مل کر یہ فیصلہ کیا کہ عوام میں‌شعور اجاگر کیا جائے اور مفت ماسک بھی تقسیم کیئے جائیں ،انہوں نے کہاکہ کرونا کی وباء کے سبب ہرطبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے بہت سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں اب ان گھروں کے چولہوں کو جلائے رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ دری بنتی ہے اور اس ضمن میں ہم اپنے طورپر ہرممکن کوشش کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ کرونا وباء کے مکمل خاتمے تک ماسک کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھیں گے تاہم عوام کو بھی چاہئے کہ وہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں جبکہ کروناسے بچاؤ کیلئے وہ تمام احتیاطی تدابیر اپنائیں جس سے محکمہ صحت اور حکومت باربارعوام کو آگاہ کررہے ہیں،ماسک تقسیم کے موقع پر بریکوٹ پریس کلب کے صحافی بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں