er 111

بریکوٹ میں موبائیل اینڈ ریٹیلرزایسوسیشن کا قیام

بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال)بریکوٹ میں موبائیل اینڈ ریٹیلرزایسوسیشن کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں موبائیل اینڈ ریٹیلرزکو درپیش مسائیل کے حوالے تفصیلی اجلاس ہوا ،اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تمام ٹیلی کا م فرنچائیزکمپنیاں موبائیل اینڈ ریٹیلرزکے ساتھ کاروبار کو مذید ترقی دیں اور مسائیل حل کرنے پر ہنگامی نوٹس لیں اجلاس میں یونین کا قیام عمل میں لاتے ہوئے صدر محمد یعقوب خان ،نائب صدرالیاس خان،جنرل سیکرٹری امیرزیب ،جائنٹ سیکرٹری ناصر خان ،فنانس سیکرٹری انعام اللہ خان ،انفارمیشن سیکرٹری حضرت حسین کومتفقہ طور پر نامزد کر دیا گیا اور امید ظاہر کی کے نامزد عہدیدار موبائیل اینڈ ریٹیلرزکو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے اجلاس میں تحصیل بریکوٹ کے تمام موبائیل اینڈ ریٹیلرز،کارڈ ڈیلزز نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور منتخب کابینہ کو مبارکباد یں دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں