download 333

بریکوٹ میں ٹریفیک جام روز کا معمول بن گیا.

بریکوٹ :بریکوٹ میں ٹریفیک جام روز کا معمول بن گیا ،ٹریفیک پولیس صرف چالان تک محدود تاجر برادری کو شدید مشکلا کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع سوات کے گیٹ وے بریکوٹ میں ٹریفیک جام روز کا معمول بن گیا جس کی وجہ بریکوٹ میں دونوں اطراف غیر قانونی کار پارکنگ ہے اور غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں میں بھی اضافہ ہے جبکہ ٹریفیک پولیس صرف پرچہ جات تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں روزانہ ٹریفیک جام سے عوام سمیت تاجروں کو مشکلات در پیش ہیں یہاں تک کہ پیدل چلنا بھی محال ہوگیا ہے ،علاقے کے عوام اور تاجر برادری نے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ انم ناصر سے ہنگامی بنیادوں پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں