whatsapp-image-2020-12-29-at-5-15-10-pm 160

بریکوٹ کے صحافیوں نے شروع ہی سے سنجیدہ صحافت کو فروغ دیا ہے..اے سی بریکوٹ سعید اللہ جان

بریکوٹ (اقبال‌خان ) اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سعید اللہ جان نے کہا ہے کہ بریکوٹ ضلع سوات کا گیٹ وے ہے اور بریکوٹ کے صحافیوں نے شروع ہی سے سنجیدہ صحافت کو فروغ دیا ہے،صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور معاشرے کی انکھیں ہیں، مثبت صحافت ہی سے علاقائی مسائیل کو اجاگر کرنے میں بریکوٹ کے صحافیوں کا کردار نمایاں ہیں، سب ڈویثرن بریکوٹ کے صحافی اور تحصیل انتظامیہ مل کر سماج دشمن عناصر کے خلاف ایک صفحے پر ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں بریکوٹ پر یس کلب کے صحافیوں سے ایک اہم ملاقات کے دوران کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر بریکوٹ غلام غوث بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر سعید اللہ جان نے کہا کہ بریکوٹ پر یس کلب صحافی اپنی قلم کے زریعے سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کریں اور عوامی مفاد کو مد نظر رکھیں، انہوں نے کہا کہ شعبہ صحافت ایک مقد س پیشہ ہے اور اج کل ڈیجیٹل میڈیا کا دور ہے
اس موقع پر بریکوٹ پر یس کلب کی نگران کابینہ نے اے سی بریکوٹ سعید اللہ جان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر غلام غوث کا شکر یہ اداکیا اورانکی علاقائی خدمات کا سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں