boy-killed-in-aerial-firing-at-corner-meeting-1531255145-3570 87

بیا کند، ایک شخص کی بیوی اور بچوں پر فائر نگ کے بعد خود کشی

تحصیل مٹہ، تھانہ چپریال کی حدود میں واقع علاقہ بیا کند میں ایک شخص نے بیوی اور بچوں پر فائر نگ کرنے کے بعد خود کشی کرلی اور خاندان کا خاتمہ کرلیا۔ فائرنگ سے وہ، اس کی اہلیہ اور بیٹی جاں بحق جب کہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 32سالہ سعداللہ اپنے والد کی جانب سے روزانہ تکرار کی وجہ سے پریشان تھا۔ جمعہ کو والد کے ساتھ تکرار کے بعد اس نے گھر میں اپنی اہلیہ 28 سالہ روحیلہ، 5 سالہ بیٹی گلالئی اور 7 سالہ بیٹے عبدالسلام پر فائرنگ کردی۔ اس کے بعد خود پر بھی فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ سے اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا، جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایک گھر سے میاں، بیوی اور بیٹی کے جنازے اٹھنے پر علاقہ سوگوار رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں