123 53

تحفظ ناموس رسالت پر جان بھی قربان ہیں.تحریک لبیک خیبر پختون خواہ کے صوبائی امیر ڈاکٹر علامہ محمد شفیق امینی

بریکوٹ ٰ(تحصیل رپورٹ )تحریک لبیک خیبر پختون خواہ کے صوبائی امیر ڈاکٹر علامہ محمد شفیق امینی نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت پر جان بھی قربان ہیں ،پیارے نبیؐ کی زندگی تمام عالم اسلام کے لئے مشعل راہ ہے،اور اس پر عمل کرنے والوں کے لئے دونوں جہانوں کی کامیابی ہے موجودہ حکمران یہود اور قادیانوں کے طرف توجہ دے رہا ہے لیکن ہمیں ہر گز یہ قبول نہیں ،انشاء اللہ تحریک لبیک پاکستان کے نظام کو اللہ کے قران اور رسول اللہ ؐ کے سیاسی تنظیم تحریک لبیک جیلوں اور جھوٹے مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ہیں ہم پیغمبر خداؐ کی شان مبارک پر اپنی جانوں کی نظرانے پیش کرنے کے لئے تیار ہیں ان خیلات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز شموزئی گھڑئی تحصیل بریکوٹ میں سیرت البنی دستار بندی کی ایک پر ودقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک لبیک کے مرکزی رہنما علامہ فاروق الحسن قادری اور ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری علامہ مفتی نور محمد نورانی نے بھی خطاب کیا تقریب میں سینکڑوں علماء کرام اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی انہوں نے کہا کی پی ایس یل میچ میں گانا بجانااور ناچ نچانارجرم نہیں بلکہ مغرب کو خوش کرنے کے لئے ناموس رسالت ؐ کی دفاع کرنا جرم ہے حکمران یاد رکھے وہ دن دور نہیں بہت جلد اللہ تعالی کے سامنے پیش ہونا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں