whatsapp-image-2018-10-22-at-02-10-28 185

تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کی کامیاب کاروائی قتل کے ملزمان48 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر زاہداللہ

نوشہرہ :۔ تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کی کامیاب کاروائی قتل کے ملزمان48 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر زاہداللہ
تفصیلات کے مطابق :۔ دو دن قبل بلال خان ولد جمال خان سکنہ شیخ کلے متھرا پشاور نے تھانہ نوشہرہ کلاں میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے کہاکہ مسمی عبید خان ولد عزت خان سکنہ کھنڈر کو ہم نے موٹر کار XLIنمبری CE-333برنگ سفید رینٹ پر دی تھی ۔جو اس نے واپس نہیں کی ۔ اسی سلسلے میں میں معہ فیصل خلیل و دیگر ہمرائیان عبیدخان سے اپنی موٹر کار واپس لینے کے لئے آئے ۔تو عبیدخان موٹر کار واپس نہ دینے پر بضد رہا جس میں اس کا بھائی ناصر خان اور اس کا دوست نورتاج سا تھ دیتے رہیں۔ہمارے درمیان زبانی تکرار شروع ہو گئی۔جس کے دوران عبید نے گرم ہوکر فیصل خلیل کی گریبان پکڑ کر اس کا گلہ دباکر مارنے کی کوشش کی ۔ اور ہم پر گزارات شروع کئے۔گلہ دبانے سے فیصل خلیل کی حالت غیر ہوگئی اور ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں جان بحق ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر زاہد اللہ نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے DSP ہیڈ کوارٹر اظہار شاہ کی نگرانی میںSHOٰؓنوشہرہ کلاں مسعود خانSIپرمشتمل ٹیم تشکیل دیکر جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری اور اصل حقائق منظر عام پر لانے کاٹاسک سونپا تحقیقاتی ٹیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے علاقائی سطح پر تحقیقات شروع کی اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے 48 گھنٹے کے اند ر اندر ملزمان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے عبید خان اور ناصر خان پسران عزت خان ساکنان کھنڈر کو گرفتار کرلیا۔جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کی لئے چھاپے جاری ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں