img-20210225-wa0168-1 112

جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں ہوگی منشیات فروش، سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افرادعلاقہ چھوڑ دیں کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی..ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ حبیب اللہ خان

بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال ) جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں ہوگی منشیات فروش، سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افرادعلاقہ چھوڑ دیں کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی ۔ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پا نا ممکن نہیں۔عوام جرائم پیشہ افراد کے نشاندہی کر یں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ حبیب اللہ خان ایس ایچ او تھانہ غالیگے زاہد شا ہ خان ایڈ یشنل ایس ایچ او داور خان انوسٹی گیشن انچارج انسپکٹر سر زمین خان لنڈاکی چیک پوسٹ کے انچارج اے ایس ائی بخت رحمن خان ائی ایچ سی عبداللہ شاہ خان و دیگر بریکوٹ سرکل ڈی ایس پی کے دفتر میں پر ہجوم پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ ڈی ایس پی بریکوٹ حبیب اللہ خان نے کہا ہے لنڈاکی پو سٹ پر ملزمہ مسماۃ (و) زوجہ امیر محمد ساکن دورے روڈ قمر دین گھڑی پشاور کے قبضے سے 12کلو 500 گرام اعلیٰ کوالٹی چر س برامد کر کے ملزمہ کو موقع پر گرفتار کر لی۔ اس طر ح ماہ فروری میں مجموعی 15 کلو چر س 15 بوتل شراب اس طر ح متعد د کلاشنکوف، پستول اور کارتو س بر امد کر چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ سوات کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام مزید سخت کردی گئی ہے تمام چیک پوسٹوں کے نگرانی خود کر رہا ہوں،انہوں نے کہا کہ جرائم میں ملوث تمام کو کیفر کردار تک پہنچا ئیں گے۔علاقے میں کسی قسم جرائم برداشت نہیں کر یں گے۔انہوں نے تمام جرائم پیشہ افراد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جرائم چھوڑکر راہ راست پر اجا ئیں بصور ت دیگر سخت قانونی کاروائی کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات اور دیگر جرائم کے خلاف ایک منظم منصوبندی اور ماہر ین پو لیس افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے چکے ہیں جو روزانہ کے بنیاد پر جرائم پیشہ افراد پر چھاپے اور نگرانی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں