dsp1 79

جرائم پیشہ افراد کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں…ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل ساجد ممتاز خان

ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل ساجد ممتاز خان نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں عوام جرائم میں ملوث لوگو ں کے نشاندہی کر یں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پا نا ممکن نہیں میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ تنقید برائے اصلاح کے قائل ہے مگر تنقید برا ئے تنقید جا ئز نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ پر یس کلب صحا فیوں سے ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا ئیں گے ۔ علاقے میں جرائم میں ملوث لوگوں کے موجود گی کسی صورت میں برادشت نہیں کر یں گے ۔ سب ڈویثر ن بریکوٹ ایک پر امن سب ڈویثرن ہے ۔ مگر یہاں پر جو لوگ جرائم میں ملوث ہیں عوام ان کے نشاندہی کریں ان پر ہاتھ ڈالنا پو لیس کی زمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پر قابوپانے اور ماہ رمضان میں کسی نا خوشگور واقعے نمٹنے کیلئے سفید کپڑوں میں ملبوس پو لیس اہلکاروں کے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے چکے ہیں ۔ سوات کے تمام داخلی اور خاجی راستوں پر چیکنگ کا نظام مزید بہتر اور مضبوط بنانے کیلئے پو لیس کی نفری بڑھا دی ہے ۔سب ڈویثرن بریکوٹ کے تمام علاقوں میں گشت کا نظام مزید موثر نفری بڑ ھادی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں