nui 241

حکمہ فوڈ سوات کا بریکوٹ بازار پر اچانک چھاپہ

بریکوٹ (اقبال خان)محکمہ فوڈ سوات کا بریکوٹ بازار پر اچانک چھاپہ متعدد دکانداران کو جرمانے،کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ سوات کے انسپکٹر ریاض خان،فوڈ انسپکٹر عمران خان نے سجادخان کے ہمراہ عوامی شکایات پر بریکوٹ بازار کے مختلف دکانداروں جس میں کریانہ مرچنٹ،کباب فروش،جنرل سٹوراور سبزی فروٹ فروشوں،چائے شاپس،دودھ دہی سنٹروں،تندوروں بریانی شاپس کے نرخ نامے چیک کئے اور ذائدالمیعاداشیائی خورد نوش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جرمانہ عائید کئے، آزاد بریوکٹ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر ریاض خان اور عمران خان نے کہاکہ عوام کے بار بار شکایات پر بریکوٹ بازار کا دورہ کیا درجنوں دوکانداروں کے ساتھ ایکسپایری اور نرخ نامے نہ ہونے پر جرمانہ کیا گیااور متعدد دوکانداروں کو وارننگ دی اور جنہوں نے دوکانات بند کی تھیں انکے خلاف بھی کاروئی کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں