download 114

دی سپرٹ سکول بریکوٹ میں حلال فوڈ اتھارٹی ریسٹورنٹس اور ہوٹل مالکان میں صفائی کا شعور پیدا کرنے کے لئے ایک روزہ تربیتی کورس

تربیتی تقریب میں مختلف مکاتب فکرست تعلق رکھنے والے شخصیات، علماء دین، ٹیکنیکل سٹاف اور حلال فوڈ اتھارٹی کے ماہرین حلال اور حرام میں تمیز کے اصولوں اور خوراک کے اشیا میں مشتبہ اجزا کے استعمال صفائی ستھرائی کے حوالے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں کورس کرائینگےجس میں تما م ریسٹورنٹس اور ہوٹل مالکان سمیت عوام الناس کو شرکت کی دعوت ہے،حلال فوڈ اتھارٹی اینڈ فوڈ سیفٹی کے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر شہاب خان بے بازیرہ ڈاٹ کام کو بتا کہ 28جنوری بروز منگل بوقت 9بجے صبح بمقام دی سپرٹ سکول پیر بابا روڈ بریکوٹ سوات میں حلال فوڈ اتھارٹی اینڈ فوڈ سیفٹی کی جانب سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوگا جس میں صفائی ستھرائی پر ٹریننگ دی جائے گی اس موقع پر دی سپرٹ سکول کے ڈائیریکٹر سلمان خان نے حلال فوڈ اتھارٹی کی اقدام کو سراہتے ہوئے ایک روزہ تربیتی کورس میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور تمام ریسٹورنٹس اور ہوٹل مالکان کو خوش امدید کہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں