1213 280

دی صیام کیڈٹ سکول کوٹہ میں‌رنگا رنگ تقریب

ڈائریکٹر دی صیام کیڈٹ سکول نے کہا ہے کہ اج کے بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اج اگر انکی اچھے طریقے سے تعلیم وتربیت ہوگی تو کل یہی بچے ملک و قوم کا نام روشن کرینگے ،نجی تعلیمی ادارے ملک میں علم کی روشنی پھیلانے میں اپنا اہم کردار اداکررہے ہیں ،حکومت کو چاہیے کہ وہ نجی تعلیمی اداروں کو بھی ساتھ لیکر چلے تاکہ وہ علم کی روشنی بانٹنے کا سلسلہ جاررکھ سکیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے دی صیام کیڈٹ سکول میں سالانہ نتائج کی تقریب تقسیم انعامات اور سائنس ایگزی بیشن کے موقع پرطلباءوطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما مختار رضا خان، پی ٹی ائی کے رہنما صابر خان،فضل تواب باچا،سماجی شخصیت نور سلام باچا،عبدالالطیف خان ،آزاد بریکوٹ پریس کلب کے صدر ابرار خان ،اقبال خان سمیت علاقے کے مشران اور بچوں کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی مہمان خصوصی مختار رضا خان نے کہا کہ دی صیام کیڈٹ سکول کی رنگا رنگ تقریب اور بچوں کی پریڈ دیکھ کر بہت خوش ہوااس سکول نے معیار کی وجہ سے پورے علاقے میں پہچان حاصل کر لی ہے دی صیام کیڈٹ سکول کا شمارعلاقے کے بہترین اداروں میں ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ علم کے زریعے جہالت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ہمیں علم حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کے لیے آگے آنا ہو گا ،رنگا رنگ تقریب میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباءوطالبات میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے گئے۔رنگا تقریب میں سکول طلبات نے مختلف سائینسی ماڈلز بنا کر شرکاءکے دل جیت لئے اور ثابت کر دیا کہ ہم طالبات بھی کسی سے پیچھے نہیں ۔بریکوٹ کوٹہ سے اشفاق خان کی رپورٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں