r 115

راحت میڈیکل کمپلیکس بریکوٹ کا افتتاح ہوگیا

راحت میڈیکل کمپلیکس بریکوٹ کا افتتاح ہوگیا جس میں الٹراساونڈ ، ای سی جی ،او پی جی ، جدید لیبارٹری ،فارمیسی،چلڈرن ڈاکٹرز،چلڈرن وارڈز،فیڈز،میڈیکل سپشلسٹس،ایمرجنسی کے علاوہ او پی ڈی اور فی میل ڈینٹل سرجن سمیت دیگر جدید سہولیات موجود ہیںراحت میڈیکل کمپلیکس کا افتتاح عزیزالرحمن طوطی اور کرامت اللہ نے کیا افتتاحی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات ،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس ،سمیت علاقے بھر کے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی تحصیل بریکوٹ کے صدرفضل اکبر خان نے راحت میڈیکل کمپلیکس کی افتتاح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے راحت اللہ اور اسکے والد کرامت اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مبارکباد دی اور کہا کہ تحصیل بریکوٹ کے عوام کے لئے یہ ہسپتال تحفے سے کم نہیں جو لوگ مثبت سوچ رکھتے ہیں وہی اتنا بڑا کارنامہ سرانجام دیتے ہیں ، تحصیل بریکوٹ میں پرا ئیویٹ سطح پر اس قسم کا کوئی بھی ہسپتال نہ تھا ،ڈاکٹر مظفر سید نے کہا کہ یہاں کے لوگ معمولی ٹیسٹ اور ای سی جی کے لئے مینگورہ جایا کرتے تھے اب اس سنٹر میں عوام کو سہولیات دستیاب ہونگے راحت میڈیکل کمپلیس بریکوٹ کے ایم ڈی کرامت اللہ نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ اس میڈیکل کمپلیکس میں او پی ڈی ،ای سی جی ،الٹرا ساونڈ،فارمیسی ،ڈینٹل ،ایکسرے سمیت دیگر سہولیات ہفتے کے سات دن 24گھنٹے میسر ہونگے تقریب میں اے این پی کے رہنمابالی شالدہ ،،ڈاکٹرمظہر خان ، ڈینٹل سرجن داکٹر زبیر شاہ ، معروف کاروباری شخصیت امجد خان،صحافیوں کے علاوہ علاقے کے سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں