dr 42

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لئے ٹریفک رواں دواں کے لئے ٹریفک پلان تشکیل دے دی.بریکوٹ ٹریفک انچارج انسپکٹر سید احمد خان

بریکوٹ ٹریفک انچارج انسپکٹر سید احمد خان نے کہاہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لئے ٹریفک رواں دواں کے لئے ٹریفک پلان تشکیل دے دی۔تمام ٹی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک روانگی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ بریکوٹ بازار جو کہ سوات کا مین گیٹ وے ہے جس کی وجہ سے یہاں پر ٹریفک کا بہاﺅ زیادہ ہوتاہے ۔ہماری کوشش ہوگی کہ بریکوٹ بازار میں ہر قیمت پر ٹریفک کا سسٹم بحال ہو۔انہوں نے کہاکہ بریکوٹ میں تعینات ٹریفک پولیس اہلکار وں کو دو شفٹوں میں تقسیم کردیا ہے اور انشاءاللہ بریکوٹ بازار میں ٹریفک مکمل طورپر کنٹرول میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں