52947214_2203107990003144_9061721966188167168_n 252

بریکوٹ میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے،ٹی ایم اے اہلکار بارش اور سردی کے باوجود کام میں مصروف رہے

بریکوٹ (تحصیل رپورٹر)بریکوٹ میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، بارش کیوجہ سے نالوں کا پانی روڈ پر بہنے لگا جس کی وجہ سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ٹی ایم اے اہلکار بارش اور سردی کے باوجود کام میں مصروف رہے اور نالوں کو صاف اور اذاد کرنے میں مگن رہے جس پر علاقے کے عوام نے محکمہ ٹی ایم اے کا شکریہ ادا کیا اور خصوصی طور پر ٹی ایم اے سپرڈنٹ ایاز خان کی کارکردگی کو سراہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں