shutterstock_34561237 187

سب ڈویژن بریکوٹ درجنوں ہوٹلوں میں غیر معیاری اور ناقص خوراک فروخت ہو رہا ہے.ایکشن کا مطالبہ

بریکوٹ(اقبال خان)سب ڈویژن بریکوٹ درجنوں ہوٹلوں میں غیر معیاری اور ناقص خوراک فروخت ہو رہا ہے،حفظان صحت کے اصول کا نام ونشان نہیں،صفائی کا ناقص انتظام زہر فروخت کیا جا رہا ہے مختلف بیماریاں پھیلنے لگی خود ساختہ اور من پسند نرخ مقررکر رکھے ہیں مسافروں اورعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہاہے خیبر پختونوخواہ فو ڈسیفٹی اتھارٹی کے لئے سب ڈویژن بریکوٹ علاقہ غیر بن گیاہے تا حال کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جا سکی۔ تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن بریکوٹ میں لنڈاکے سے مانیار تک جبکہ شموزئی سے کبل تک مین روڈ پر واقع درجنوں ہوٹلز بنائے گئے ہیں جس میں روزانہ سینکڑوں افراد اور مسافر کھانے کھاتے ہیں درجنوں ہوٹلوں میں خوراک کے برتن ٹوٹے ہوئے ہوتے ہیں اورپینے کا پانی بھی غیر معیاری ہوتا ہے جبکہ کھانا بھی سستے گھی یا تیل میں پکانے کا انکشاف ہوا ہے باورچی خانوں میں حفظان صحت کے اصولوں کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا،گردغبار اور دیگر گندگی خوراک کے اشیاء پر پڑتے ہیں،ان ہوٹلوں میں ناقص خوراک من مانے ریٹس پر فروخت کیا جاتاہے مرضی کی قیمت وصول کرتے ہیں سب ڈویژن بریکوٹ میں ان ہوٹلوں کا راج ہے جو بے بس عوام میں مختلف خطرناک امراض میں مبتلا کر رہے ہیں۔عوام نے خیبر پختونخواہ فو ڈ اینڈسیفٹی اتھارٹی اور اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ انم ناصر سے سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ ہوٹلوں ناقص خوراک اور من مانیریٹس پر نوٹس لے کر کاروئی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں