1 149

اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سعید اللہ جان کا عوامی شکایت پر قصائیوں اور پولیٹری کے دکانوں پر چھاپہ

اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سعید اللہ جان کا عوامی شکایت پر قصائیوں اور پولیٹری کے دکانوں پر چھاپہ گرانفروشی کرنے والے تین پر قصائیوں کے خلاف کاروائی اور بھاری جرمانے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سعید اللہ جان نے عوامی شکایا ت پر بریکوٹ بازار میںقصائیوںپر چھاپہ مار کر سرکاری نرخ نامہ سے زا ئد گوشت فروخت کر نے والے تین قصائیوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کیا ،اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سعید اللہ جان نے ماہ رمضان میں بازاروں کی انسپکشن کرتے ہوئے سخت تاکید کی کہ کسی بھی دوکان یا سٹال پر غیر معیاری اشیا نظر نہیں آنی چاہئیں۔انہوں نے رمضان بازارمیں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے رمضان بازار میں خریداری کے لئے موجودہ صارفین سے بھی ملاقات کی اور تاجروں کومصنوعی مہنگائی نہ کرنے کی سخت تاکید کی ،اس موقع پر انہوں نے میڈیاکو بتایا کہ اس بابرکت مہینے میں صارفین کے ساتھ کسی قسم کی ذیادتی برداشت نہیں کرینگے اور عوام بغیر کسی ہچکچاہٹ کے تحصیل انتظامیہ کیساتھ رابطہ کرھ سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں